نوازشریف کی چھٹی، چوہدری نثار پاکستان کے نئے وزیراعظم بنیں گے:لیگی رہنماکا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا ہے -انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ معروضی حالات میں نواز شریف کی چھٹی ہو سکتی ہے اور ایسی صورت میں چوہدری نثار وزیراعظم بنائے جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام “پاور پلے“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہوں وزیرداخلہ مستعفی ہوں ،میں پوچھتا ہوں کل کو وہ وزیراعظم بن گئے تو کیا پھر بھی وہ ان کا استعفیٰ مانگیں گے،جس پر میزبان ارشد شریف نے کریدا اور پوچھا کہ کیا نوازشریف کی موجودگی میں کوئی اور شخص وزیراعظم بن سکتا ہے؟ ظفر علی شاہ نے کہا کہ ان کے خیال میں بیگم کلثوم نواز بہترین متبادل ثابت ہو سکتی ہیں اور اس کے بعد شہباز شریف کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے لیکن یہ دونوں افراد قومی اسمبلی کے رکن نہیں لہٰذا حالات جس تیزی سے کروٹ لے رہے ہیں ان میں چوہدری نثار ہی وزیراعظم ہو سکتے ہیں-