پاکستان

اسلام آباد ائیر پورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا ہے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اٹک کے پانچ دیہاتوں کو راولپنڈی کی حدود قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ائیر پورٹ کا رن وے،اے ایس ایف کالونی، مین ٹرمینل بلڈنگ اور 3کلو میٹر کا ایریا اٹک کی حدود میں شامل تھا۔اس اقدام سے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ اور رہائشی کالونی اب راولپنڈی کی حدود میں ہوگی۔

اٹک اور راولپنڈی کی حدود کی وجہ سے قانونی مسائل میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اسلام آبادائیر پورٹ کے تمام ایریاز کو تھانہ نصیر آباد سے منسلک کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے مختلف ایریاز کو اٹک سے راولپنڈی میں شامل کردینے کی تصدیق کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button