پاکستان

ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ایئرپورٹ پر لاکھوں مالیت غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان مسافر کو واپس

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مسافر کی لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اور رہ جانے والا قیمتی سامان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے ایمان داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے واپس کردی۔*

*ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون (اولڈ ٹرمینل) کراچی کے ترجمان کے مطابق پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کا سامان واپس کردیا گیا۔*

*انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمیت مسافر کا بھولا ہوا قیمتی سامان واپس کر دیا گیا، کسٹمز اسکینر پر چھوڑی گئی 19 لاکھ روپے مالیت کی فارن کرنسی مسافر کو لوٹا دی گئی ہے۔*

*ترجمان نے بتایا کہ مسافر نجی ائیرلائن کے ذریعے شارجہ سے اسلام آباد پہنچا تھا، پرس میں موجود شناختی کارڈ اور امیگریشن (آئی بی ایم ایس) سسٹم کے ذریعے مسافر سے رابطہ کیا گیا۔*

*ترجمان پی اے اے کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، رہائشی دستاویزات، کریڈٹ کارڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی مسافر کو واپس کردی گئی ہیں۔*

*ان کا کہنا تھا کہ مسافر نے اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر شکریہ ادا کیا۔*

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button