جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد، خاتون کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*جناح ہسپتال اپ ڈیٹ*
*جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد، خاتون کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں*
*کراچی: جناح اسپتال کی گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون بیگ سے 27 لاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد ہوا، خاتون اسپتال کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہے۔*
ترجمان جناح اسپتال ترجمان جناح اسپتال جہانگیر درانی کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں جبکہ ملنے والی تمام رقم اور دیگر سامان سب وومن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ، خاتون کے بیگ سے ملنے والے سامان میں 27 لاکھ روپے نقد ، 5 لاکھ روپے مالیت کا سیونگ سرٹیفیکٹ ، مکان کے کاغذات ، ساڑھے تین سے چار تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان شامل ہے۔
اطلاع ملنے پر جناح اسپتال کی انتظامیہ اور سیکیورٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لیے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ساؤتھ وومن پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او وومن پولیس حنا مغل نے بتایا کہ خاتون کی شناخت ثنا اختر کے نام سے کی گئی جو کہ ملیر کی رہائشی ہے جبکہ خاتون کے شوہر اور بیٹے نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور بتایا کہ گھر میں شادی چل رہی ہے اور جو رقم اور دیگر سامان ملا ہے وہ ہمارا ہے جبکہ والدہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k