این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت: کراچی سے پہلا تجارتی قافلہ وسطی ایشیا کیلئے روانہ

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت: کراچی سے پہلا تجارتی قافلہ وسطی ایشیا کیلئے روانہ*
کراچی: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت داری میں کراچی سے پہلا تجارتی قافلہ وسطی ایشیاکیلئے روانہ ہوگیا۔
ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے کارگو سروس کا افتتاح کیا ہے۔
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی کے توسط سے تجارتی سامان پر مشتمل کنٹینر بھیجے جارہے ہیںِ، یہ تاریخی سنگ میل لاجسٹکس کے دونوں بڑے اداروں کی باہمی شراکت داری کے نتیجے میں طے ہوا۔
اس حوالے سے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت سے کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی اور ترسیل کی لاگت اور وقت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
دوسری جانب ڈی جی این ایل سی کا کہنا ہے کہ اس سے علاقائی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور خطے کی کاروباری برادری کو بھرپور فائدہ ہوگا۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k