پاکستان

موٹر وے پر فوجی کانوائے کو حادثہ ، کھائی میں گرنے سے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال شدید زخمی ہو گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے دھرنے کو ناکام بنانے کی حکومتی کوششیں اعلیٰ فوجی افسر کی جان لے گئیں ، راولپنڈی سے نوشہرہ جاتے ہوئے راستے بند ہونے سے فوجی کانوائے کو حادثہ ، لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال شدید زخمی ہو گئے ، افسوسناک واقعہ حضرو کے قریب اندھیرے کے باعث کھائی میں گرنے سے پیش آیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ایک کانوائے راولپنڈی سے نوشہرہ جا رہا تھا کہ موٹروے پر کینٹنرز سے راستے بلاک ہونے پر لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال گاڑی سے اتر کر پیدل راستہ تلاش کرنے نکلے ،اندھیرے کی وجہ سے حضرو کے قریب دونوں فوجی افسر کھائی میں گر گئے ،کھائی میں گرنے کے باعث لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال شدید زخمی ہو گئے ہیں ، یہ افسوسناک حادثہ رات 8بجے موٹروے پر پیش آیا ہے ۔
لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہیداورمیجر جلال زخمی ہو گئے ہیں۔
کرنل شاہد میجرجلال کے ہمراہ قافلے کے ساتھ راولپنڈی سے نو شہرہ جا رہے تھے،راستے میں رکھے کنٹینرزکی وجہ سے متبادل راستہ پیدل چل کر ڈھونڈنے نکلے تو اندھیرے کے باعث کھائی میں گر گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button