*ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابدکاضلع گوجرانوالہ کے ریسکیو افسران کی گزشتہ 06ماہ کی کارکردگی کا جائزہ۔*

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*
*ریسکیو 1122 گوجرانوالہ*
بتاریخ: 14 جنوری، 2025
ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن (ریسکیو 1122) سید کمال عابد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سنٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے ضلع گوجرانوالہ کے ریسکیو افسران کی گزشتہ 06ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اسکے علاوہ انہوں نے سٹاف کا ٹرن آوٹ، ایمرجنسی وہیکلز، ریسکیو آلات کی ورکنگ اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ اور ٹریکر سسٹم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیاء اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ریسکیو افسران میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ، ایمرجنسی آفیسر محمد ثاقب منیر، سینئراکاؤنٹنٹ محمود احمد، ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد شاہد، ریسکیو سیفٹی آفیسر فیاض احمد قمر، ٹرانسپورٹ انچارج حامد علی، میڈیا کوآرڈینیٹر نعمان اکرم، اسٹیشن کوآرڈینیٹرز ہارون، خالد جمیل، محمد شاہد اور عرفان موسیٰ نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد نے تمام افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور احسن طریقے سے کام سرانجام دینے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء اور تمام سٹاف کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور انکی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔