Draft
ایشوریہ کیساتھ بولڈ مناظر فلماتے ہوئے خوفزدہ تھا:رنبیر

ممبئی(این این آئی)اداکار رنبیر کپور نے کہا کہ فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی شوٹنگ میں ایشوریہ کیساتھ بولڈ مناظر عکسبند کراتے ہوئے خوفزدہ تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا فلم ”اے دل ہے مشکل “کی شوٹنگ کے دوران ایشوریہ کیساتھ بولڈ مناظر عکسبند کراتے ہوئے شرم آتی تھی اور خوف سے ہاتھ کانپتے تھے جس پر ایشوریہ نے مجھے ڈانٹا اور ٹھیک سے مناظر عکس بند کرانے کا کہا جسکے بعد میں نے بھی سوچا کہ پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا اور اسی لیے موقع پر چوکا ماردیا۔
واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریہ رائے اور انوشکا شرما سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کیا۔