پاکستان

مطالبات منوانے کیلئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج ریلی نکالی گئی

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
گوجرانوالہ
( نیوز وی او سی اردو پاکستان) لیوانکیشمنٹ، تنخواہوں، پینشنوں پر ٹیکس،17-Aرول کا خاتمہ کسی صورت کا قبول نہیں، رانا ارشاد آئی ایم ایف کی ڈائریکشن پر اداروں کی پرائیویٹیشن،گروپ انشورنس قانون و فیملی پینشن کا ظالمانہ نظام، تخواہوں پر ٹیکس پینشن اور گریجویٹی کالا قانون پینشن اصلاحت کے نام پر ڈاکہ 17-Aرول کا خاتمہ سمیت ملازمین کی حق تلفی کسی صورت کا قبول نہیں، مقصود مغل ،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات منوانے کیلئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج ریلی نکالی گئی جو بلڈنگ آفس سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے بھی درج تھے،صوبائی حکومت کی جانب سے لیوانکیشمنٹ کی بحالی، پینشنوں پر ٹیکس و کٹوتی ختم، گریجوٹی میں کمی ملازمین کا معاشی قتل،17-Aرول کا خاتمہ بھی کردیا گیا،ہمارے مطالبات فلفور تسلیم کئے جائے،ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر روڈ احتجاج کے دوران نعرے بازی, مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پہلے مرحلے میں تمام دفاتر کی تالا بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کی جائیگی، اس کے بعد وزیر اعلی ہائوس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان ،صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے لیوانکیشمنٹ کو ختم کرنے،پینشنوں پر ٹیکس کٹوتی، گریجویٹی میں کمی (17-A Rule)کو بھی ختم کردیا گیا، جس سے تمام ملازمین کا معاشی قتل ہو رہا ہے جبکہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں بھی اضافہ نہ کر رہی ہے،صوبائی حکومت ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پورہ کرنے سمیت امتیازی سلوک بند کرے،احتجاج میں ایجوکیشن ،بلڈنگز، ہیلتھ، واسا، ہائی وے ،ایکسائز،جی ڈی اے، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگرز سرکاری اداروں کے ملازمین نے شامل تھے،شرکا نے تقریریں بھی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ جب بھی ن لیگ کی حکومت آ ئی ملازمین کا معاشی قتل کیا گیا،اور ان کو کھڈے لائن لگایا دیا گیا ،پنجاب میں ہی کیوں ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، احتجاج میں لاہور سمیت ضلع بھر سے سرکاری محکموں سے اپیکا کے صدور اور سیکرٹریوں سمیت عہدے دران نے بھی بھرپور شرکت کی اور حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین کی قیادت ڈویژنل صدر رانا محمد ارشاد اور سیکرٹری جنرل رانا مقصود احمد نے کی،

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button