پاکستان

*انٹرمیڈیٹ نتائج پر تنازع: چیئرمین انٹربورڈ کا انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان*

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*انٹرمیڈیٹ نتائج پر تنازع: چیئرمین انٹربورڈ کا انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان*

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج پر طلبہ کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چند روز قبل انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے تاریخ کے بدترین نتائج کا اعلان کیا گیا جس پر سندھ حکومت نے چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر امیر حسین قادری کو عہدے سے فارغ کرکے چیئرمین میٹرک بورڈ کو شرف علی شاہ اضافی چارج دے دیا۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے 3 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ محمد عباس بلوچ سے میٹنگ کی، جس میں طلبہ کے تحفظات دور کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کا مقصد نتائج کی جانچ پڑتال اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ طلبہ کے اعتماد کوبحال کیا جاسکے، کمیٹی اس تمام معاملہ کی انکوائری کر کے ایک ماہ میں طلبہ کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button