پاکستان

لاہور،تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع،ایس ایچ اوز کو گرفتاریوں کا ٹاسک مل گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیا ہے،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پی ٹی آئی کے لیڈروں،کارکنوں کی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیا ہے،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پی ٹی آئی کے لیڈروں،کارکنوں کی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں،ان فہرستوں میں کارکنوں اور لیڈروں کے پتہ جات درج ہیں،ان فہرستوں میں چیئرمینوں،کونسلروں کے نام بھی شامل ہیں جو پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں،پولیس کو یکم نومبر تک ان افراد کی گرفتار ی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button