گوجرانوالہ . گرجاکھ ٹیپو سلطان چوک میں لگائے گئے سستے بازار پر کارپوریشن اہلکاروں نے مبینہ طور پر بھتہ نہ ملنے پر دھاوا بول دیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) گرجاکھ ٹیپو سلطان چوک میں لگائے گئے سستے بازار پر کارپوریشن اہلکاروں نے مبینہ طور پر بھتہ نہ ملنے پر دھاوا بول دیا، سستے بازار میں لگائی گئی چارپائیوں سمیت دیگر سامان اٹھا کر زمین کی کھدائی کرکے گڑھے بنا دیئے تاکہ کوئی محنت کش سستے بازار میں اڈہ لگا کر سامان فروخت نہ کر سکے، متاثرین سستا بازار نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر متعلقہ حکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ناظم عباس انصاری، میاں ایوب انصاری (سابقہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ)، رانا مقبول احمد (چیئرمین یوسی 50) ، وقار احمد انصاری، خالد انصاری (لنڈے والا)، شیخ محمد الیاس، شیخ عمر الیاس، شیخ فرحان، شیخ ابوبکر، اویس ولد اصغر علی، اظہر علی، عثمان قمر ولد تنویر عباس، حافظ محمد شفاقت (سبزی والے)، محمد اقبال، رانا آصف، شیر علی (کپرے والے)، ابوبکر، کاسمیٹکس) امین علی (لیس والے) محمد اعظم، محمد ادریس، محمد علی (عوامی خادم) محمد معیز (بیکری) محمد منیر (پلاسٹک برتن)، سید فریاد حسین، خادم حسین (فروٹ)، خلیل (فروٹ)، فہد شیخ (منیاری)، گلزار احمد (سپورٹر) چودھری ناصر گجر (ولی سستا بازار)، عرفان بلا (کپڑا مردانہ)، بلال (جیولری) کامران (محمد علی انصاری) شیخ عثمان، شیخ عبدالسلام (کپڑا) و دیگر نے کہا ہے کہ کارپوریشن اہلکاروں نے مبینہ طور پر گرجاکھ ٹیپو سلطان چوک میں لگائے گئے سستے بازار سے بھتہ نہ ملنے پر گزشتہ روز رات کے سناٹے ہیں سستا بازار کے خاتمہ کرتے ہوئے زمین کی بھی کھدائی کر دی جس کے باعث سستا بازار میں سامان فروخت کرنے والے غریب محنت کشوں اپنا سامان فروخت نہ کر سکے اس طرح غریب محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ محنت کشوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور ایکشن لیتے ہوئے غریب محنت کشوں کے رزق کے حصول کے سلسلہ کو چھیننے کی بھی کوئی مناسب حل نکالیں۔
کیپشن
گوجرانوالہ: میونسپل کارپوریشن کی طرف سے گرجاکھ ٹیپو سلطان میں سستا بازار ختم کرکے زمین کھدائی کرنے کیخلاف متاثرین سستا بازار احتجاج کر رہے ہیں، دوسری طرف سے محنت کش فروخت کرنے کیلئے لایا گیا سامان واپس لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں