پاکستان

*بینظیر بھٹو کا قتل، 17 سال بیت گئے، معمہ حل نہ ہو سکا*

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*بینظیر بھٹو کا قتل، 17 سال بیت گئے، معمہ حل نہ ہو سکا*

دخترِ مشرق، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوکی شہادت کو 17 سال گزر گئے۔

اس دوران پیپلز پارٹی کم و بیش تین بار اقتدار میں رہی مگر آج تک بے نظیر بھٹو کے قتل کے بارے میں پورا سچ عوام تک نہیں پہنچ سکا۔

27 دسمبر 2007 کی شام تھی جب بے نظیر بھٹو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرکے واپس روانہ ہوئیں تو پہلے گولی چلی پھر دھماکا ہوا اور ہنستی مسکراتی بے نظیر بھٹو سفر آخرت پہ روانہ ہو گئیں۔

پاکستان کے اس اہم قتل کیس کی اقوام متحدہ، سکاٹ لینڈ یارڈ ، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس نے 4 انکوائریاں کیں مگر قاتل کا سراغ لگانے میں چاروں ناکام رہے۔

10 برس تک یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں رینگتا رہا اب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں 7 سال سے چیونٹی کی طرح رینگ رہا ہے۔

اس سال 2024 میں ہائی کورٹ اس کیس کی ایک بار شنوائی ہوئی وکلاء کی عدم حاضری باعث سماعت دوبارہ غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی، یہ ہائی کورٹ میں سب سے پرانی قتل اپیل رہ گئی ہے۔

بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 لیاقت باغ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے پراسرار انداز میں شہید کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ میں نئے مذید ججز کی تعیناتیوں سے یہ کیس بھی نئے سال کے پہلے 6 ماہ میں نمٹا دیا جائیگا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button