پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کا پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*اگر مقررہ وقت میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا*

اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے سے ریکارڈ کے حصول کے لیے خط لکھ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گور پر نے خط میں سی سی ٹی وی فوٹیجز مانگ لی ہیں اور 24 نومبر سے 28 نومبر رات 11 بجے تک لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔

خط میں اسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں کے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بتائی جائیں، کتنی اموات واقع ہوئی، کتنے مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور کتنی ڈیڈ باڈیز کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔

سرکاری اسپتالوں سے انہوں نے مزید پوچھا کہ اموات کی کیا وجہ تھی اس کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد کو بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں 24 نومبر دن 9 بجے سے 28 نومبر رات 11 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں میں نصب سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کی گئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button