پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو 26 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 26 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوٹس کی کاپیاں وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور، بنی گالہ اسلام آباد اور پی ٹی آئی کے ہیڈ کوارٹر بھیجی گئی ہیں
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے اور جاوید صادق کو ان کا فرنٹ مین قرار دیا تھا۔
عمران خان کے الزامات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ بس اب بہت ہو گیا، عمران خان کو نوٹس بھیجوں گا۔
ماہرین کے مطابق کسی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے سے پہلے قانونی نوٹس بھیجنا ضروری ہوتا ہے اور الزامات لگانے والے کو 14 دن کے اندر معافی مانگنے کی مہلت دی جا تی ہے۔
عمران خان نے اگر 14 روز کے اندر اپنے الزامات پر معافی نہ مانگی تو پھر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وکیل عدالت سے رجوع کرنے کے مجاز ہوں گے اور پھر مقدمہ چلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button