*عمران خان ڈیل کیلئے تیار، فوج کا کوئی ارادہ نہیں، برطانوی اخبار گارجین کا دعویٰ
*عمران خان ڈیل کیلئے تیار، فوج کا کوئی ارادہ نہیں، برطانوی اخبار گارجین کا دعویٰ*
Courtesy Down News
*فوج کے ساتھ کوئی بھی بات چیت اصولوں اور عوام کے مفاد پر مبنی ہوگی، اصولوں پر سمجھوتے کے بجائے عمر بھر جیل میں رہنے کو ترجیح دوں گا، سابق وزیراعظم عمران خان کا گارجین کے سوالنامے پر جواب*
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی خواہش کے باوجود پاکستانی فوج ان سے مذاکرات یا ڈیل کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ میں سینئر عسکری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کا عمران خان سے ڈیل یا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ عمران خان جیل میں ہی فوجی قیادت سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔
گارجین کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو ان کی قانونی ٹیم کے ذریعے سوالنامہ ارسال کیا گیا تھا، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں گرفتاری کے بعد سے ان کا فوج سے کوئی ذاتی رابطہ نہیں ہوا۔
تاہم انہوں نےکہا کہ وہ پاکستان کی طاقتور فوجی اسٹیبلشمنٹ سے معاہدہ کرنے سے