لاہور: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی سینئر قیادت چوہدری طیب مہر ڈویژن چیئرمین اور رانا امجد حسن صدر ڈویژن کو علامہ اقبال گولڈ میڈل برائے انسانی حقوق وسماجی خدمات کی طرف سے نوازا گیا
ویب ڈیسک نیوز وی او سی اردو
17 نومبر 202
سوشل ایکٹیویسٹ اور انسانی حقوق کے علمدار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یوکے کے ڈاکٹر قمر عباس نے پوری ٹیم کو خیراج تحسین پیش کیا وی او سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈویژن گوجرانوالہ کی ٹیم کے لئے بھی بہت فخر کی بات ہے کہ ہماری ڈویژن کی قیادت کو لاہور *علامہ اقبال گولڈ میڈل برائے انسانی حقوق وسماجی خدمات* سے نوازا گیا جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے جس میں ہمارے سینئر *چوہدری طیب مہر ڈویژن چیئرمین اور رانا امجد حسن صڈر ڈویژن* واقعی اس ایوارڈ کے حقدار ہیں انہوں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں بہت ہی فلاحی کام کیے ہیں جیساکہ سو بے سہارہ بچیوں کی شادی راشن کی تقسیم ۔سیلاب زدگان کی مدد ،مظلوموں کی آواز بننا ہے
چوہدری طیب مہر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ محمد علی بھٹی، اعظم منیر و دیگر احباب نے ہمیں نہیں بلکہ ڈویژن کی پوری ٹیم کو عزت بخشی جس کے ہم قابل نا تھے مزید کہا کہ ہم مزید انسانی حقوق کے لیے بہتر اقدامات اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہر موڑ پر سیسہ پلائی دیوار بن کر ساتھ دینے کا عزم کرتے ہیں
رانا امجد حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا محمد علی بھٹی چیف آرگنائزر بہاولپور ڈویژن نے کشف درویش فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اعظم منیر کی زیر قیادت لاہور کی اس پر وقار تقریب میں دعوت دے کر ایوارڈ سے نواز کر ہماری عزت افزائی کی جسکے ہم مشکور ہیں
بشیر احمد باجوہ جرنلسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سینئرز کو گولڈ میڈل کا ملنا بے لوث انسانیت کی خدمت کرنا اور مظلوم کی آواز بنانا کا ثمر ہے
ہماری ڈویژن کی پوری ٹیم سینئر نائب صدر بشیر احمد باجوہ, جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قمر عباس, ضلعی صدر چوہدری عثمان بشیر, ضلعی جنرل سیکرٹری بشارت علی خان, سٹی چیئرمین ڈاکٹر افضل چوہان, وائس چیئرمین ڈویژن عرفان چوہدری, ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد لودھی, سینیئر وائس چیئرمین ڈویژن ارشد بٹ, جوائنٹ سیکرٹری رانا آصف, نائب صدر رانا عامر, میڈیا کوآرڈینیٹر نوید بٹ, ڈسٹرکٹ چیئرمین ارشد سبحانی, سٹی صدر ملک وقاس, جنرل سیکرٹری میڈیم زینب عرفان, پریس سیکرٹری عمر چوہدری, و دیگر افراد کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔