سیالکوٹ: ساس اور نند کے ہاتھوں حاملہ بہو کے قتل کا کیس، لاش کے نمونے فرانزک لیب ارسال*
سیالکوٹ:ساس اور نند کے ہاتھوں حاملہ بہو کے قتل کا کیس، لاش کے نمونے فرانزک لیب ارسال*
سیالکوٹ پولیس نے ڈسکہ میں ساس اور نند کے ہاتھوں بہو قتل کیس میں لاش کے سیمپلز لاہور فرانزک لیب میں بھجوانے کے ساتھ محلے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فوٹیج سے تصدیق ہوئی ہے کہ مقتولہ زارا گھر سے باہر نہیں گئی، نوید اور ملزمہ نے ٹوکہ اور چھری خریدی۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق زارا قتل کیس میں مقتولہ کی ساس صغراں، نند یاسمین اور نواسا عبداللہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کا انکشاف کیا۔
مزید بتایا کہ پولیس نے لاش کے سیمپلزلاہور فرانزک لیب میں بھجوا دیے، ڈی این اے سے لاش کی حتمی شناخت کی جائے گی۔
دوسری جانب، پولیس نے ملزمہ صغراں کے ہمسایوں کا سی سی ٹی وی کیمرہ اور ڈی وی آر تحویل میں لے لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے تصدیق ہوئی کہ مقتولہ زارا گھر سے باہر نہیں گئی تھی۔
پولیس کے مطابق بازار سے بھی حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تصدیق ہوئی ہے کہ نوید اور ملزمہ نے ٹوکہ اور چھری خریدی، تمام ویڈیوز فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیب بھجوائی جائیں گی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے زیراستعمال چار موبائل فون کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا چینل فالو کیجئے*