انٹرنیشنلانڈیا

سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گیا

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے آریان نے اپنا نام عنایہ رکھ لیا

ویب ڈیسک

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ کے 23 سالہ بیٹے نے ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کرالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تبدیلیٔ جنس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شروع سے محسوس ہو رہا تھا کہ میں وہ نہیں ہو جو شناخت مجھے دی گئی ہے۔

آریان نے اپنی انسٹاگرام کی طویل پوسٹ میں لڑکے سے لڑکی بننے کے عمل تک کے مراحل کو بیان کیا اور ان مشکلات کا زکر کیا جس سے وہ برسوں تک لڑتے رہے۔

22 سال تک ایک لڑکے کی حیثیت سے پلنے بڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے والے آریان نے 2023 میں ہارمون تھراپی کروانا شروع کیں اور 11 ماہ بعد ٹرانس جینڈر لڑکی بن گئیں۔

آریان نے اپنا نام عنایہ رکھا اور اس نئی شناخت کے ساتھ انھوں نے اپنے شوق اور جنون کرکٹ کو بھی جاری رکھا اور اس وقت وہ برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

کرکٹ کی دلدادہ عنایہ (آریان) نے ٹرانس جینڈرز کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کے نئے قانون پر مایوسی کا اظہار کیا۔

مانچسٹر میں مقیم عنایہ (سابق آریان) اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button