پاکستان

موبائل ٹھیک کرانے آئی لڑکی سے دکاندار کی زیادتی، ویڈیو بنا کر 4 ماہ تک پیسے لیتارہا

*موبائل ٹھیک کرانے آئی لڑکی سے دکاندار کی زیادتی، ویڈیو بنا کر 4 ماہ تک پیسے لیتارہا*

پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق شکرگڑھ میں فون کی دکان پر لڑکی موبائل ٹھیک کروانے گئی تھی جس دوران دکاندار نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نےویڈیو بھی بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 ماہ تک لڑکی سے پیسے لیتارہا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر سے 24 تولے زیورات اور نقدی چوری کرکے دکاندار کو دے چکی ہے، لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button