شاہد لُنڈ کو قتل کرنے والے ڈاکو کی پولیس سے رابطے کے ویڈیو سامنے آگئی
*شاہد لُنڈ کو قتل کرنے والے ڈاکو کی پولیس سے رابطے کے ویڈیو سامنے آگئی*
*پنجاب پولیس کی ڈاکو کو تحفظ کی مکمل یقین دہانی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل*
ملتان: کچے میں دہشت کی علامت شاہد لُنڈ کو قتل کرنے والے ڈاکو عمر لُنڈ کی پولیس کے پاس پہنچنے کے بعد گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شاہد کو قتل کرنے کے بعد ڈاکو پولیس کے پاس پہنچا اور افسر کو گلے لگایا، تھپکی دی اور پانی مانگا۔ پولیس کی جانب سے فوری پانی پیش کیا گیا۔
ڈاکو عمر لُنڈ نے پولیس افسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہوش نہیں ، مجھے پانی پلاؤ فوری، شاہد کے بھائی اورخاندان والے رو رہے ہیں ، شام کو شاہد کی تقریب میں، میں نے خود روٹیاں پکائیں تاکہ وہ شک نہ کرے۔
ڈاکو نے کہا کہ میں نے رائفل سے پورا برسٹ مارا ، مجھے رائفل میں گولی چیک کرنے دیں، میرے کپڑوں میں گولیاں لگتی رہیں ، میری رائفل میں گولی پھنس گئی، ورنہ اسی فائرنگ سے امین اور وہاب نے بھی مارا جانا تھا۔
اس نے کہا کہ میرے بہت چھوٹے چھوٹے اور معصوم بچے ہیں، شاہد کی قوم کے لوگ بہت برے ہیں، میرے گھر پر حملہ کریں گے، میرے ساتھ میرا چھوٹا بھائی ہے، اسے گھر پہنچانا ہے ، مجھے شاہد کے لوگوں نے سینکڑوں کالز کیں ، لیکن میں نے رسیو نہیں کیں۔
پولیس اہلکاروں نے عمر کے پاس موجود سامان کو اٹھانے کی کوشش کی تو اس نے اہلکاروں کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ میرا سامان میرے پاس ہی رہنے دیں ، چوہدری صاحب۔
پنجاب پولیس کے افسر کی جانب سے ڈاکو کو اس کے گھر کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
https://www.facebook.com/share/v/sPkdjzFpNoGRPJgn/?mibextid=oFDknk