Draft
پاک بھارت تنازعات کے باوجود پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیا ن جاری حالیہ تنازعے کے باوجود بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان آگئیں ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پو جا بھٹ نجی دورے پر کراچی پہنچی ہیں جہاں وہ اپنے پاکستانی دوستوں سے ملاقات کریں گی ۔پوجا بھٹ کر کراچی ائیر پورٹ پر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے ،یہاں کے لوگوں سے ہمیشہ پیار ملا ہے ۔واضح رہے کہ پوجا بھٹ کے والد اور معروف بھارتی ڈائریکٹر مہیش بھٹ بھی پاکستان چکر لگاتے رہتے ہیں اور وہ موجودہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے رہتے ہیں ۔