پاکستان

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر مبینہ خودکش دھماکا، خاتون سمیت 22 افراد جاں بحق، 50 زخمی

*کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر مبینہ خودکش دھماکا، خاتون سمیت 22 افراد جاں بحق، 50 زخمی*

*دھماکا جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت پلیٹ فارم پر ہوا، لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل، ایمرجنسی نافذ*

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مبینہ خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 22 افراد جاں بحق اور 50 افراد زخمی ہو گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔

ریلوے اسٹیشن سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔ ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 46 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے، جہاں انہیں ہرممکن طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا خودکش لگ رہا ہے۔ا نہوں نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔
پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔

دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کے 22 جاں بحق افراد ہسپتال لائے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے بتایا کہ بظاہر لگ رہا ہے دھماکا خودکش تھا، دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button