سائنس و ٹیکنالوجی

چینی کمپنی کا نیا فون، جس کی سکرین ایسی کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، دیکھ کر آپ اسے خریدنے کی شدید خواہش کریں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی شیاﺅمی اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون ”مکس“ متعارف کرایا ہے جو 30 سال کے صبر اور محنت کا پھل ہے۔ اس کی جھلک نے صارفین کے علاوہ کمپنیوں کو بھی حیران کر دیا ہے کیونکہ اس کی سکرین ایک ’شاہکار‘ قرار دیدی گئی ہے۔
یہ کانسیپٹ فون بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران فرنچ ڈیزائنر فلپی سٹارک کے ہاتھوں متعارف کرایا جو لگ بھگ تیار ہوچکا ہے اور نومبر میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ اس فون کی خصوصیت چاروں جانب سکرین(بیزلز کے بغیر) کا ہونا ہے کیونکہ اس فون کا سائز تو تقریباً آئی فون 7 پلس جتنا ہے لیکن اس کی سکرین کا سائز 6.4 انچ ہے۔ چینی کمپنی نے ہر پہلو پر کام کیا اور سپیکر ہول، سنسر اور فرنٹ فیسنگ کیمرہ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
کمپنی نے 30 سال سپیکر کے متبادل کی تلاش میں لگا کر پائیز الیکٹرک سپیکر کو اس فون کا حصہ بنایا جبکہ الٹرا سونک سنسر کے اضافے کے ساتھ فرنٹ کیمرے کو دائیں جانب کے نچلے کونے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگون 821 پراسیسر، 2.35 گیگا ہرٹز اور 4400 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہیں۔
کمپنی کے مطابق 4 نومبر سے یہ فون 2 ماڈلز کی شکل میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جن میں سے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے والے ماڈل کی قیمت 517 ڈالرز (54 ہزار روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 256 سٹوریج والے ماڈل کی قیمت 590 ڈالرز (لگ بھگ 61,000 ہزار روپے) کا ہو گا۔ سیاہ سرامکس باڈی والا یہ فون 18 قیراط کے سونے سے تیار کر کے بھی فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button