پاکستان

*9 نومبر کو ’یوم اقبال‘ پر عام تعطیل کا اعلان*

*9 نومبر کو ’یوم اقبال‘ پر عام تعطیل کا اعلان*

*وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔*

وفاقی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 9 نومبر کو ملک بھر میں یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 9 نومبر بروز ہفتہ اقبال ڈے کے موقع پر تعطیل ہوگی، تمام نجی و سرکاری ادارے بندرہیں گے

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان 20 دسمبر 2023 کو سال 2024 کے لیے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بینک 9 نومبر 2024ء کو بند رہے گا۔ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

علامہ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا، ان کی کئی کتابوں کے انگریزی، جرمنی، فرانسیسی، چینی، جاپانی اور دوسری زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button