پاکستان

*ڈیرہ غازی خان: خوفناک حادثے میں سکول پرنسپل سمیت 4 خواتین ٹیچرز جاں بحق

*ڈیرہ غازی خان: خوفناک حادثے میں سکول پرنسپل سمیت 4 خواتین ٹیچرز جاں بحق*

ڈیرہ غازی خان: پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور روڈ پر وین اور ٹرک میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں نجی سکول پرنسپل سمیت 4 خواتین ٹیچرز موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں پرنسپل سید امجد، ٹیچرز کرن، نوشین اور طاہرہ شامل ہیں ۔ ہولناک واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button