انٹرنیشنلپاکستان

مریم نواز ٹھیک ہیں، جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا: نواز شریف کا صحافیوں کو جواب

*مریم نواز ٹھیک ہیں، جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا: نواز شریف کا صحافیوں کو جواب*

*مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن سے روانگی کے موقع پر کہا کہ جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔*

*نواز شریف جنیوا جانے کیلئے لندن میں ایون فیلڈ سے روانہ ہوگئے۔ لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔*

اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں نواز شریف کا کہناتھا کہ جنیوا جا رہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔

نواز شریف نے مریم نواز کی صحت سےمتعلق بتایاکہ وہ ٹھیک ہے۔

نواز شریف جنیوا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن گزاریں گے۔ مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب پاکستان سے لندن آنے کے بجائے سیدھا جنیوا جائیں گی اور وہ وہاں اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی۔

ان کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا اور مریم نواز جنیوا میں اپنا علاج مکمل کراکر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button