پاکستان

پرامن احتجاج کو نہ روکا جائے ،گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے :قمر زمان قائرہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے کہاہے کہ پرا من احتجاج کو نہ روکا جائے ،ہم حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کہ طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اورہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان قائرہ کا کہناتھا کہ ہم پی ٹی آئی کے کنونشن دھاوا اور طاقت کے استعمال کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے ،اب اگر حکومت مسائل کا حل چاہتی ہے تو اپوزیشن کے جائز مطالبات کو پورا کرے,حکومت کے ہاتھ صاف ہیں تو انہیں کیا خطرہ ہے،حکومت پیپلز پارٹی کا احتساب بل منظور کرے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی تشدد کی پر زور مذمت کرتی ہے ،حکومت دباﺅ کے ذریعے معاملات کو دبانا چاہتی ہے ،حکومت نے خود اسلام آباد کو بندکرنا شروع کر دیاہے ،اگر یہی کام جارہی رہا تو حالات حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے ،اپوزیشن نے جو مل کر فیصلے کیے تھے اس پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہال کے اندر جاری یوتھ کنونشن پر دھاوا بولا ،حکمران قوم کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے احتساب بل کو منظور کرے ،حکومت کا کام راستہ بنانا ہے بند کرنا نہیں ،حکمرانوںکو تنبیہ کرتے ہیں طاقت کا استعمال نہ کیا جائے ،امن کی چابی حکومت کے ہاتھ میں ہے ،گرفتار کارکنوں کوفوری رہا کیا جائے ،تحریکیں اس طرح نہیں روکی جا سکتی ،حکومت نے دو نومبر سے پہلے دونومبر کر دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button