پاکستان

*مریم نواز کا گلے کے علاج کیلئے 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان*

*وزیراعلیٰ پنجاب کافی عرصے سے گلے کے انفیکشن کا شکار ہیں*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گلے کے انفکیشن کے علاج کے لیے لندن جانے کا امکان ہے۔

وی او سی اردو نیوز
4 نومبر 24

ذرائع پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔ مریم نواز لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔ مریم نواز کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز کے گلے کے آپریشن کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا۔ مریم نوازکا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button