گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا گلوبل وارمنگ ختم کرنے کا تجربہ
گلوبل وارمنگ کی سب سے بڑی وجہ سورج ہے جو کہ روزانہ نکل کر زمین گرم کرتا ہے
سائنسدان یہ ریسرچ نہم جماعت میں فیل ہو کر ابا جان کی فیکٹری سنبھالنے کے بعد سے کر رہے ہیں.
گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) گوجرانوالہ اور لاھور کی چیمبر آف کامرس کے سائنسدانو ں کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی سب سے بڑی وجہ سورج ہے جو کہ روزانہ نکل کر زمین گرم کرتا ہے، ہم نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے کہ ہم سورج کی شعاعوں کو زمین پر آنے سے روک سکتے ہیں اور وہ ہے بذریعہ زیریلا دھواں ہو سکتا ہے، اگر گوجرانوالہ اور لاھور کی تمام بڑی فیکٹریوں کو دن رات کالا زہریلا دھواں چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے، اس سے دنیا کے ارد گرد دھویں کی ایک چادر بن سکتی ہے، جس سے سورج کی روشنی زمین پر نہیں آئے گی اور گلوبل وارمنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ یہ ریسرچ وہ نہم جماعت میں فیل ہو کر ابا جان کی فیکٹری سنبھالنے کے بعد سے کر رہے ہیں.