پاکستانکے پی کے

لکی مروت میں خوارج کا مسجد پر حملہ، پاک فوج کا کیڈٹ خوارج سے مقابلے میں شہید

لکی مروت میں خوارج کے مسجد پر حملے کے دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے کیڈٹ عارف اللہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں خوارج نے نماز مغرب کے دوران مسجد پرحملہ کیا، پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کیڈٹ عارف اللہ بھی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی کیڈٹ نے فوراً جواب دیا اور کیڈٹ عارف اللہ نے خوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 19 سال کے کیڈٹ عارف اللہ نے جام شہادت نوش کیا اور اپنی جان قربان کرتے ہوئے بےگناہ نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button