ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستان دہشتگردی ختم نہیں کرسکتا تو مدد کرنے کو تیا رہیں: بھارتی وزیر داخل

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا تو بھارت اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اگر پاکستان دہشتگردی سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ خود ایسا نہیں کرسکتا تو بھارت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تما م طریقوں سے پاکستان کی مددکرنے کو تیار ہے۔اڑی حملے کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے ہمارے 18فوجیوں کو ہلاک کیا لیکن جواب میں ہمارے بہادر فوجیوں نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت ایک کمزور نہیں بلکہ مضبوط ملک ہے۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے پر پاکستان تیزی سے تنہا ہورہا ہے ،بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button