Draft

صوبائی وزیر برائے سپورٹس یوتھ افیئرز لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی گوجرانوالہ چیمبر اف کامرس میں امد

صدر چیمبر اف کامرس رانا محمد صدیق نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

گوجرانوالہ 24اکتوبر2024ء
مانیٹرنگ ڈیسک (وی او سی اردو نیوز)

صوبائی وزیر برائے سپورٹس یوتھ افیئرز لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت میں جو کردار ادا کر رہی ہے حکومت اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا ایک فیکٹری ایک 100لوگوں کو روزگار دے رہی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اس فیکٹری سے 100خاندان مستفید ہورہے ہیں۔بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے گوجرانوالہ چیمبر نے جو ڈیمانڈ کی ہیں یا جو فسلی ٹیشن ڈیسک کے قیام کیلئے کہا ہے تمام سفارشات کی منظوری کرتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ حکومت پنجاب 1ارب تیس کروڑ روپے کی خطیر رقم کھیلوں کے فروغ خرچ کرنے جا رہی ہے چونکہ گوجرانوالہ کھیل کی سرگرمیوں میں بہترین علاقہ ہے اس شہر کیلئے 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ایسے پراجیکٹس ہوئی لیکن مکمل نہ ہو سکے ان کیلئے 35کروڑ روپے لگا کر انہیں مکمل کریں گے۔گوجرانوالہ میں ڈمیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کی سفارش کی گئی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت جاری کی جائے گی آئندہ گوجرانوالہ میں بھی ڈمیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میچس کروائے جائیں۔انہوں نے کہا سپورٹس منسٹری اور گوجرانوالہ چیمبر کے مابین ایک کمیٹی تشکیل کی جائے گی چیمبر کے ساتھ ساتھ لوکل پارلیمٹرین بھی شامل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد گوجرانوالہ سپورٹ حوالے سے محروم نہیں ہوگا یہ گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین سے میراوعدہ ہے۔انہوں نے ورکرز اور سوشل سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کو آن بورڈ لیئے بغیر کسی قسم کا نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا جہاں تک فنڈز کے خرچ کئے جانے کا تعلق ہے گوجرانوالہ کا پیسہ گوجرانوالہ پر ہی خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں شکایات سیل بنانے جا رہے ہیں تاکہ ورکرز کو طبی سہولیات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تمام ورکز کا ڈیٹا جدید سسٹم کے ذریعے کمپیوٹرائزکر دیا گیا ہے،ورکز کو ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ کے حصول میں جو دشواریا ں درپیش تھیں انہیں ڈاکومنٹیشن میں کمی کر کے اس سسٹم کو آن لائن کر دیا ہے جس سے ورکرز کو سہولیات کے حصول میں آسانی پیدا ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سروسز کے معیار میں ایسی بہتر ی لا رہیں کہ لوگ خوشی سے اس سسٹم میں آئیں۔چیمبرآف کامرس نے ایمنسٹی سکیم کے متعلق بات کی تو میں اس کو بھی انشور کرتا ہوں کہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے نئی ایمنسٹی سکیمیں متعارف کروا کر کاروباری لوگوں کو سہولت فراہم کریں گے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر رانا محمد صدیق خاں نے کی۔اس موقع پر اراکین مجلس عاملہ،ممبرقومی اسمبلی شاہد عثمان،ممبرصوبائی اسمبلی عمرفاروق ڈار،گولڈ میڈلسٹ قومی ہیرو فخرگوجرانوالہ نوح بٹ، سینئرنائب صدر احمد نوید رانجھا،سابق صدور عاصم انیس،میاں عمر سلیم،سینئررہنما عطاء رفرید چوہدری،علی ہمایوں بٹ،سابق سینئرنائب صدر شیخ آصف مظفر،سابق سینئرنائب صدرحمیس گلزار مغل،سابق نائب صدر وقاص افضل کے علاوہ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی،ڈائریکٹرلیبر ایسٹ، ڈائریکٹر لیبر ویسٹ،ڈسٹرکٹ انتظامیہ سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
قبل ازیں صدر گوجرانوالہ رانا محمد صدیق خاں نے معزز مہمان کو گوجرانوالہ صنعتی شہر کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شکریہ ادا کیا کہ چیمبرآف کامرس جو سفارشات کی ان کی فوری منظوری کے احکامات صادر کئے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button