ایڈیٹرکاانتخاب

”آپ نے نااہل شخص کو چیئرمین بنا دیا “سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں سے روک دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو پبلک سروس کمیشن میں مزید بھرتیوں سے روک دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ ہونے تک سندھ پبلک سروس کمیشن میں مزید بھرتیاں کرنے سے روکتے ہوئے سماعت 3نومبر تک ملتوی کر دی ۔
ذرائع کے مطابق از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی ، سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ تقرر روکنے سے پورا نظام رک جائے گا جس پرجسٹس خلجی عارف نے استفسار کیاکہ کوئی نظام موجود ہے ؟
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ آپ نے نااہل شخص کو پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین بنایا جس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ چیئرمین بیس سال سے سرکاری سروس میں ہیں ،نااہل نہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ 20یا 25سال کی ملازمت کا اہلیت سے کوئی تعلق نہیں ۔
سندھ حکومت نے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ دنوں میں ڈاکٹرز کی تعینانی کرنا ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سترہ رو ز میں کوئی قیامت نہیں آئے گی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت تین نومبر تک ملتوی کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button