اسلام آبادپاکستان

نامزد چیف جسٹس، فائز عیسیٰ اور منصور علی شاہ سے ملاقاتوں کے بعد متحرک ہوگئے

جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پہلی مبارکباد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دی۔ اس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کی بھی جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے بھی نامزد چیف جسٹس کو مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان آج دو بار ملاقات ہوئی، پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل چیف جسٹس چمبرمیں ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کومبارک باد پیش کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد قبول کی۔ مقدمات کی سماعت کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے دوسری ملاقات بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی جسٹس منصورعلی شاہ کے چمبر میں بھی گئے، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے بعد نامزد چیف جسٹس نے عدالتی اسٹاف کو بریفنگ کیلئے بلا لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button