پی آر نمبر: 711/2024
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
خاتون سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزمان کی شناخت نظر عباس اور امہ سلمہ کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے
خاتون ملزمہ فلائٹ نمبر IA432 کے ذریعے عراق جا رہی تھی
ملزمہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا
ملزمہ کا تعلق ملتان سے ہے۔
جبکہ ملزم نظر عباس فلائٹ نمبر TK709 کے ذریعے ترک اور کیکوس جزائر جا رہا تھا۔
ملزم کے پاسپورٹ پر کیوبا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا
ملزم کا تعلق کراچی سے ہے
سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزوں میں کسی قسم کی سکیورٹی خصوصیات موجود نہ تھیں۔
ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا
مزید تفتیش جاری ہے
ترجمان ایف آئی اے