انٹرنیشنل

سائبر حملوں کے الزامات مسترد، امریکہ خود ہی سب کچھ کررہا ہے،پیوٹن

گووا(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکہ کی جانب سے ہیکنک کے الزامات مسترد کرتے ہوئے الٹا وار کیا ہے، کہتے ہیں امریکہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے خود ہی سائبر حملے کروارہا ہے۔ بھارت کے شہر گوا میں منعقدہ برکس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا امریکہ کی جانب سے روس پر ہیکنگ کے الزامات صدارتی الیکشن کےلیے وائٹ ہاوس کی انتخابی مہم کاحصہ ہوسکتے ہیں۔صدر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدارتی الیکشن کے بعد دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکہ کی جانب سے پہلی بار روس کو باضابطہ طور پرڈیموکریٹک پارٹی کے اکاونٹس کی ہیکنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button