گوجرانوالہ جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال میں وارداتیں ہوئیں عام
خواتین مریض و لواحقین کے پرس چرانے اور نوسربازی سے رقم غائب کرنے لگیں
خواتین مریض و لواحقین کے پرس چرانے اور نوسربازی سے رقم غائب کرنے لگیں
مانیٹرنگ ڈیسک (وی او سی نیوز اردو)
17 اکتوبر 2024
دوسری جانب ہسپتال میں رضا کاروں کا کام کرنے کا سلسلہ بھی بند نہ ہو سکا
گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں نوسربازی اور چوری کی وارداتیں عروج پر، علاج کی غرض سے آئے مریض و لواحقین لٹنے لگے، ذرائع کے مطابق ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریض و لواحقین کو نوسربازوں اور چوروں نے نشانے پر رکھ لیا، ہسپتال سے آئے روز میڈیسن/سرجیکل آئیٹمز کی چوری کا سلسلہ تو جاری تھا لیکن اب خواتین مریض و لواحقین کے پرس چورانے اور نوسربازی سے رقم غائب کرنے لگیں جس کی وجہ سے وارداتیں تسلسل سے رونما ہو رہی ہیں، دوسری جانب ہسپتال میں رضا کاروں کا ٹراما ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز، لیب، آؤٹ ڈور، ان ڈور، وارڈز، ڈریسنگ روم اور فارمیسیز میں کام کرنے کا سلسلہ بھی بند نہ ہو سکا، تاہم رضا کار ہسپتال عملہ کی ملی بھگت سے سرکاری ادویات کو ہسپتال سے باہر منتقل کرنے کی ڈیوٹی بھی سر انجام دے رہے ہیں.