گوجرانوالہ کووڈ کمپین فروری 2022 سرکاری ملازمین اور کارکنوں کو معاوضہ نہ مل سکا
سابقہ و موجودہ ضلعی انتظامیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ذمہ داران کا احتساب کون کرے گا؟
مانیٹرنگ ڈیسک وی او سی اردو
نیوز اکتوبر 16, 2024
گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) سابقہ ضلعی انتظامیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ذمہ دران کی تعیناتی کے دوران فروری 2022 میں ”کورونا” کی وباء کو ختم کرنے کے لیئے ریڈ کمپین کا انعقاد ہوا تھا، اس سے پیشتر اس کمپین کا مائیکروپلان بنایا گیا تھا، سرکاری ملازمین اور کارکنوں کے بینک اکاونٹس سے لے کر سرکاری ملازمین اور کارکنوں کا تمام ڈیٹا ترتیب دے کر ان کی ٹریننگ کروائی گئی اور بعد ازاں کمپین کا انعقاد ہوا، سرکاری خزانے سے سرکاری ملازمین اور کارکنوں کے معاوضہ جات کے لیے تقریباً کروڑوں روپے جاری ہوئے تھے، لیکن ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ نے سرکاری ملازمین اور کارکنوں کو معاوضہ جات کی ادائیگی کرنے کی بجائے حیلوں بہانوں سے کام لیا اور کوئی ادائیگی نہ کی، بلکہ مائیکروپلان بھی غائب کر دیے، اور سرکاری ملازمین اور کارکنوں کی معلومات بھی ریکارڈ سے غائب کر دی گئی، اب عرصہ اڑھائی سال گزرنے پر کسی بھی سرکاری ملازمین اور کارکن کو معاوضہ جات نہیں ملا، لیکن اب تو کمپین کی پوری رقم ہڑپ کرنے کا پروگرام تھا، اب بہانے بنائے جا رہے ہیں کہ ورکروں کے اکاؤنٹ نہیں ہیں حالانکہ یہ تو مائیکروپلان میں درج ہوتے ہیں، اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر معیز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا یہ مجھ سے پہلے کا معاملہ ہے میں اس پر کوئی تبصرے نہیں کر سکتا جب کہ یہ موصوف بھی اس کارستانی میں برابر کے شریک ہیں، لہذا ہماری وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری، صوبائی محتسب، ڈی جی انٹی کرپشن، صوبائی وزیر ہیلتھ، سیکرٹری/ڈی جی ہیلتھ پنجاب سے التماس ہے کہ اس بے ہودہ کام میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری معاوضہ حق دار تک احسن طریقے سے پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی حق دار کی حق تلفی نہ ہو سکے.