ایڈیٹرکاانتخاب

افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ،2سیکیورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل سے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دوسیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، انگریزی اخبار”ڈان“ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ۔ اخبارنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نامعلوم حملہآوروں نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل سے صبح 9 بجکر 46 منٹ پر انگور اڈہ کے مقام پرپاکستانی چیک پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ادریس خان اور ارشد نامی دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ نائیک سعید زخمی ہوگیا
جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کا تعلق 56 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔زخمی فوجی اہلکار کو وانا میں فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھیج دی گئیں۔پاکستانی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button