اسرائیل

پاکستانی سیاست پر تبصرہ نہیں کرتی مگر اب میرے بچوں کے والد کا معاملہ ہے، جمائمہ کی ٹوئٹ

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست پر تبصرہ نہیں کرتی مگر اب میرے بچوں کے والد کا معاملہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست پرعام طور پر تبصرہ نہیں کرتی، سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کیساتھ اکثر اختلاف رکھتی ہوں، اب سیاست کا تعلق نہیں یہ میرے بچوں کے والد کا معاملہ ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا کہ میرے بچوں کے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا معاملہ ہے، ایکس پر پاکستان میں پابندی ہے، پی ٹی آئی ممبرز اور حامیوں کو اغوا کیا جارہا ہے۔

انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سرکاری ٹی وی سے بانی پی ٹی آئی کے نام اور تصویر کو سینسر کیا جاتاہے، سوشل میڈیا پر بات کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے یا خاموش کرادیا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ ن لیگ کےغنڈوں نے جنسی زیادتی کی دھمکیاں دیں، سازشی تھیوریز بنائیں، گزشتہ کئی سالوں سے ن لیگ کے غنڈوں نے خاموش کرانے کیلئے ڈرایا دھمکایا۔

جمائمہ نے کہا کہ اپنے بچوں کیلئے دنیا کو بتارہی ہوں کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے، میری جس طرح بھی مدد کرسکتے ہیں تو مشکور رہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button