🛑 *15 اکتوبر 2024 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں | اس پوسٹ کو آگے شیئر کرنے کی درخواست ہے👇*
🛑 *لاہور : پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی : طلبا نے چیئرنگ کراس پر دھرنا دے دیا*
🛑 *طالبہ سے مبینہ زیادتی کیخلاف طلبہ کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، احتجاج کا دائرہ کئی شہروں تک وسیع*
🛑 *مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف طلبا و طالبات کا احتجاج لاہور، اوکاڑہ، ملتان اور کامونکی کے تعلیمی اداروں تک پھیل گیا*
🛑 *لاہور: مبینہ ریپ کا واقعہ، طالبہ کی تحریری بیان میں واقعے کی تردید*
🛑 *لاہور: نجی کالج کی درخواست پر ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز*
🛑 *طالبہ کا مبینہ ریپ: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی اور شور شرابا*
🛑 *نجی کالج معاملہ، بچی کے والدین نے تصدیق کی ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا: عظمیٰ بخاری*
🛑 *لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کے کوئی شواہد نہیں ملے: پنجاب پولیس*
🛑 *26 ویں آئینی ترمیم کیلئے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب*
🛑 *پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان*
🛑 *تحریک انصاف نے 7 اجلاسوں میں آئینی ترمیم کی ایک بھی تجویز پیش نہیں کی، وزیر قانون*
🛑 *کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی*
🛑 *ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور ہم اس کی کامیابی چاہتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر*
🛑 *کچے کے ڈاکوؤں کیلئے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کراچی سے گرفتار*
🛑 *وزیراعظم شہباز شریف کا ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہان حکومت کے اعزاز میں عشائیہ*
🛑 *ایس سی او عشائیہ: وزیراعظم اور جے شنکر کے درمیان مصافحہ، خوشگوار جملوں کا تبادلہ*
🛑 *پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم*
🛑 *آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا*
🛑 *ایس سی او سمٹ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ریڈ زون سیل*
🛑 *کراچی: مولانا فضل الرحمان سے بلاول کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے ہوگیا، پی پی*
🛑 *وزیراعظم سے کرغز کابینہ کے چیئرمین کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان*
🛑 *ڈاکٹروں نے اڈیالہ میں عمران خان کا چیک اپ کیا، ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں: بیرسٹر گوہر*
🛑 *عمران خان کے معالج ڈاکٹر عاصم کو جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، واپس چلے گئے*
🛑 *کراچی: سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی*
🛑 *کچے کے ڈاکوؤں کیلئے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کراچی سے گرفتار*
🛑 *رواں مالی سال منی بجٹ کا امکان، 130 ارب روپے کے ہنگامی ٹیکس اقدامات تجویز*
🛑 *انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا*
🛑 *’خود روپوش ہو، ورکرز کو کہہ رہے باہر نکلو‘، پی ٹی آئی اجلاس میں علی امین اور حماد اظہر میں جھڑپ*
🛑 *انگلینڈکیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان نے 5 وکٹ پر 259 رنز بنالیے*
🛑 *کنگ بابراعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کامران غلام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنا ڈالی*
🛑 *صدر زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق*
🛑 *کراچی: 13 اکتوبر کو ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کیلئے بنی پولیس کمیٹی پر سوالات اٹھ گئے*
🛑 *ایس سی او اجلاس: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے*
🛑 *کینیڈا کا بھارتی حکومت پر خالصتان حمایتی سکھوں کے قتل کیلئے بشنوئی گینگ کے استعمال کا الزام*
🛑 *پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز*
🛑 *پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئینی ترامیم کی حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ*
🛑 *ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان سے 3 کروڑ سے زائڈ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں*
🛑 *طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر*
🛑 *کاروباری شخصیات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے ملکی معیشت میں استحکام کیلئے پرامید*
🛑 *اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن، 24 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا*
🛑 *گوجرانوالہ: بھائی کی جانب سے طلاق شدہ کا طعنہ ملنے پر بہن نے زہر کھا کر جان دیدی، بھائی نے خودکشی کرلی*
🛑 *بلوچستان: 21 کان کنوں کا قتل، مزدوروں نے تحفظ ملنے تک کام بند کردیا*
🛑 *خام تیل کی عالمی قیمت میں 3 فیصدتک کمی آگئی*