پاکستانپنجابلاہور

لاہور: مبینہ ریپ کا واقعہ، طالبہ کی تحریری بیان میں واقعے کی تردید*

مانیٹرنگ ڈیسک وی او سی اردو

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ ریپ کے واقعے سے منسوب طالبہ نے تحریری بیان میں واقعے کی تردید کرتے ہوئے من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریری بیان کے مطابق طالبہ 2 اکتوبر کو پیر میں چوٹ لگنے سے منہ کے بل گری تھی جس کے بعد دوائیوں سے افاقہ نہ ہونے اور سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔

تحریری بیان کے مطابق 11 اکتوبر کو ڈاکٹرز نے اسے ڈسچارج کرتے ہوئے 15 روزہ آرام کا مشورہ دیا تھا۔

تحریری بیان میں طالبہ نے درخواست کی کہ من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سخت سزا دی جائے، طالبہ کے والد نے بھی تحریری بیان میں زیادتی کے واقعے کی تردید کی ہے۔

قبل ازیں ایف آئی اے لاہور کے سائبر رکرائم سرکل نے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کی ڈس انفارمیشن پھیلانے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں 7 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button