*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
🛑 *14 اکتوبر 2024 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں | اس پوسٹ کو آگے شیئر کرنے کی درخواست ہے👇*
🛑 *لاہور: پنجاب کالج میں طالبہ کے مبینہ ریپ کے خلاف شدید احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور جھڑپوں میں 28 افراد زخمی، کئی گرفتار*
🛑 *لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ معمہ بن گیا، متاثرہ لڑکی اور اس کا خاندان سامنے نہیں آیا*
🛑 *لاہور: پولیس کا طالبہ سے زیادتی کی تصدیق سے گریز، دوران احتجاج پولیس اور طلبہ میں مڈبھیڑ، جلاؤ گھیراؤ بھی ہوا*
🛑 *لاہور میں کالج طالبہ سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے: ڈی آئی جی آپریشنز کا پریس کانفرنس میں دعویٰ*
🛑 *لاہور میں طالبہ سے زیادتی، نجی کالج سیل، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی احتجاجی طلبہ سے ملاقات، انصاف دلانے کی یقین دہانی کرادی*
🛑 *لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کو بھی ہراساں کرنے کا الزام، طالبات سڑکوں پر آگئیں، شدید احتجاج*
🛑 *چینی وزیراعظم اور شہباز شریف نے گوادر ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا، کرنسی معاہدہ بھی طے*
🛑 *بنوں پولیس لائن پر دہشت گرد حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید، 5 حملہ آور بھی مارے گئے*
🛑 *کراچی پریس کلب کے باہر خواتین، سماجی کارکنان پرتشدد میں ملوث ایس ایچ او سمیت 10 اہلکار معطل*
🛑 *اسلام آباد میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں، وزارت داخلہ نے آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا*
🛑 *سندھ ہائیکورٹ: مسودہ قانون نہ بن جائے آئینی یا غیرآئینی قرار نہیں دیا جاسکتا: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد*
🛑 *سعد رفیق کا حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مشورہ*
🛑 *میرپور خاص میں جے یو آئی کے تحت مفتی محمود کانفرنس جاری، انسانوں کا سمندر امڈ آیا*
🛑 *آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں: مولانا فضل الرحمان، پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل*
🛑 *ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، شہباز شریف نے استقبال کیا*
🛑 *چینی وزیراعظم کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں آرمی چیف سے ملاقات*
🛑 *پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم چین*
🛑 *ایس سی او کانفرنس: سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، اسلام آباد میں پاک فوج تعینات*
🛑 *کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ*
🛑 *کراچی میں فضائی آلودگی سے سانس کے مرض میں اضافہ*
🛑 *غ ز ہ میں لوگ بھوک سے مررہے، گدھے گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں: برطانوی تنظیم آکسفیم*
🛑 *عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ*
🛑 *تیاریاں ہماری ہمیشہ کی طرح زبردست ہوتی ہیں، کل ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈا پور۔۔۔!!!*
🛑 *عدالتی اصلاحات ہر صورت لائیں گے اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو*
🛑 *آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، پی ٹی آئی اور پی پی ارکان میں تلخ کلامی*
🛑 *عمران خان سے ملاقات کیلئے بیرسٹر گوہر کی درخواست، وزیر داخلہ کی جائزہ لینے کی یقین دہانی*
🛑 *نواز شریف کی ذاکر نائیک سے ملاقات، دینی خدمات کو سراہا*
🛑 *آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی نے ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں، سینیٹر عرفان صدیقی*
🛑 *کراچی؛ ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، ایک نوجوان شدید زخمی، حادثات نارتھ ناظم آباد، کورنگی، لانڈھی اور ماڑی پور میں پیش آئے*
🛑 *ایس سی او اجلاس: ضلعی انتظامیہ کو اسلام آباد میں فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم*
🛑 *ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی*
🛑 *وفاقی حکومت کا 5 سالہ نجکاری پلان سامنے آگیا، 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی*
🛑 *بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی پی سی بی پر تنقید*
🛑 *کروڑوں پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا معاملہ، حکام سے 15 دن میں جواب طلب*
🛑 *بھارتی سیاست دان بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافہ*
🛑 *بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن میں اضافہ، کراچی سے 1020 کلو میٹر دور*
🛑 *بیلجیئم؛ بلدیاتی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی میدان مارلیا*
🛑 *سندھ حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے ہاری کارڈ کا اجراء کر دیا*
🛑 *نواز شریف اور مریم نواز سے بھارتی صحافی برکھا دت کی ملاقات*
🛑 *پی ٹی آئی کی کال غیر سنجیدگی ہے، انہیں خود اپنی سمجھ نہیں، عطاتارڑ*
🛑 *انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا*
🛑 *اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی*