پاکستانسندھصحت

سندھ میں خناق کے کیسز، ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالے*

نیوز ڈیسک وی او سی اردو

کراچی: سندھ میں خناق کےکیسز اور ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالےکردیے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اینٹی ٹاکسن سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کراچی کے حوالے کیا جارہا ہے اور محکمہ صحت اپنے وسائل سے بھی اینٹی ٹاکسن خریدنے جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ خناق کےکیسز میں تشویشناک اضافہ ویکسینیشن کی شرح انتہائی کم ہونے کے باعث ہے۔

دوسری جانب سندھ بھر سے خناق سے متاثرہ بچوں اور بڑے افراد کو سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کراچی بھیجا جارہا ہے، صوبے کے دیگر بڑےاسپتالوں کو بھی خناق کے کیسز کا علاج کرنے کے لیے بیڈز اور وارڈ مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس سال کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں خناق سےکئی بچے اور افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button