انٹرنیشنل

کویت کے امیر نے پارلیمان تحلیل کر دی

کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملکی پارلیمان کو تحلیل کر دیا ہے جس کے بعد ملک میں قبل ازوقت انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

کویت کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حکومت اور قانون ساز اسمبلی میں تناؤ کے باعث امیر شیخ صباح نے پارلیمان کو توڑ دیا، پارلیمنٹ توڑنے کا فیصلہ امیر کویت کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیاجب کہ کابینہ کے ارکان سے بھی استعفے لیے گئے ہیں۔
امیر کویت کے جاری کردہ فرمان کے مطابق نازک علاقائی ترقی اور سیکیورٹی چیلنجز کے خطرات سے نمٹنے کیلیے یہ ضروری ہو گیا تھا کہ واپس عوام کی طرف رجوع کیا جائے تاکہ وہ اپنے نمائندے چن سکیں اور ان درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ یہ پیشرفت کویتی پارلیمان کے اسپیکر مرزوق الغنیم کے اس بیان کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دیا تھا۔ کویتی آئین کے تحت یہ لازمی ہے کہ پارلیمان کی تحلیل کے بعد 2 ماہ کے اندر اندر انتخابات کرائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button