بزنس کمیونٹی کو لینڈریکارڈ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت یا مسئلہ درپیش ہے تو فوری طور پر ہمارے علم میں لائیں۔مسائل کا فوری تدارک کروایا جائے گا۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خاں
گوجرانوالہ 8 اکتوبر2024ء
نیوز ڈیسک (وی او سی اردو)
بزنس کمیونٹی کو لینڈریکارڈ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت یا مسئلہ درپیش ہے تو فوری طور پر ہمارے علم میں لائیں۔مسائل کا فوری تدارک کروایا جائے گا۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خاں
چوہدری طارق سبھانی چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے نومنتخب صدر محمد صدیق خاں سے ملاقات کی اور مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ ہم نئی نئی اصلاحات لا کر لینڈ ریکارڈ میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کو ختم کر رہے ہیں۔ تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے اب کسی کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔نیز لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے اگر بزنس کمیونٹی کو کسی دشواری کا سامنا ہے تو میں اور میر ی ٹیم 24/7مسائل کا تدارک کرنے کے لئے حاضر ہیں۔گوجرانوالہ بہترین صنعتکاروں کا شہر ہے یہاں کی بزنس کمیونٹی ملکی خزانے میں ایک خطیر رقم جمع کروا کر ملکی معیشت کو مستحکم کر رہی ہے جسے حکومت بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو جن مسائل کا سامنا ہے ہمیں لکھ کر ارسال کریں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے ہماری اولین ترجیحی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر محمد صدیق خاں نے کی۔اس موقع پر سابق اراکین مجلس عاملہ،سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا،نائب صدر چوہدری محمد یوسف،سابق صدور رانا ناصر محمود،میاں عمر سلیم،عاصم انیس،سابق نائب صدر وقاص افضل،سینئرراہنما چوہدری محمد وسیم مہر،شیخ عامر رحمان،چوہدری عطاء فرید،نیئر جمیل بھٹی،فرحان سعید بھٹی،صابر بٹ کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔
قبل ازیں صدر گوجرانوالہ چیمبر محمد صدیق خاں نے چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب چوہدری طارق سبھانی کا چیمبر آمد پر پرتپاک استعمال کیا۔دوران میٹنگ انہوں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ چیئرمین لینڈ ریکارڈ کی دور اندیشی اور مثبت تبدیلیوں سے لینڈریکارڈ اتھارٹی میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر دی گئی ہیں۔انہوں نے گوجرانوالہ صنعتی اہمیت پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے ہماری گزارش ہے کہ اس صنعتی شہر کے لئے حکومت سے کوئی ایسا ریلیف پیکج منظور کروایا جائے جس سے صنعتکاروں کو سہولیات میسر آئیں۔ٹیکسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کروایا جائے۔