پاکستانپنجابگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی جانب سے شروع کی گئی چالان نہیں وارننگ مہم ختم

گوجرانوالہ ۔۔۔
سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی جانب سے شروع کی گئی چالان نہیں وارننگ مہم ختم ہو گئی۔گذشتہ چار یوم کے اعدادوشمار کے مطابق ٹریفک سٹاف کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر 8321،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکلسٹ کو 10376،ون وے کی خلاف ورزی پر 2925،کم عمر ڈرائیورز کو 4973،رکشہ ڈرائیورز کو 3021،اوورلوڈنگ پر 1147 و دیگر خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 37810 وارننگ سلپس جاری کی گئیں۔سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ وارننگ مہم کا مقصد شہریوں کو قوانین کی خلاف ورزیوں کی بابت آگاہی دینا تھا۔وارننگ مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی بابت شہریوں کو باقاعدہ وارننگ کے ساتھ متنبہ کیا جاتا رہا ہے کہ آئندہ ایسی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ شہر بھر میں ٹریفک ڈسپلن قائم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔وارننگ مہم چونکہ اب ختم ہو چکی ہے ،اس لئے اب باقاعدہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔شہریوں سے اپیل ہے کہ قوانین کی پابندی کرتے ھوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button