*پی آئی اے کا ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور معطل*
کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ترکیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کو انوینٹری اور سلاٹ کی عدم ادائیگی کے باعث 28 ستمبر سے پی آئی اے نے اپنا آپریشن بند کیا ہے۔
پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز 13 اکتوبر تک ترکیہ کے لیے آپریٹ نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کے لیے آپریٹ کرتا ہے، آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔