ایڈیٹرکاانتخاب

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف برسر پیکار، بھارت سرپرستی کر رہا ہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مودی برکس اور بمسٹیک کے ساتھیوں کو گمراہ کر رہے ہیں، پاکستان میں بھارتی در اندازی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت ثابت ہوچکی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردوں کی ” مدر شپ“ قرار دینے کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کی مالی امداد کے خلاف برسر پیکار ہے لیکن پاکستان میں بھارتی در اندازی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت ثابت ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی سے تعبیر کرنے کو مسترد کردیا ہے مودی برکس اور بمسٹیک کے ساتھیوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دے رہا اور ان کی نسل کشی کر رہا ہے۔ گزشتہ 100 دنوں میں 150 کشمیری شہید ہوئے جبکہ بھارتی فوج نے 15 ہزار سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا، بھارتی مظالم سے سینکڑوں لوگ بینائی سے محروم ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button